’جرم نہیں کیا تو معافی کیسی‘ عدالت جاوں گا : دانش کنیریا

Jul 06, 2013

کراچی (بی بی سی رپورٹ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر لیگ سپنر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کوئی جرم ہی نہیں کیا تو معافی کیوں مانگیں۔ دانش کنیریا نے کہا کہ وہ اپنے وکلاءسے مشورے کر رہے ہیں کہ اپیل مسترد کئے جانے کے بعد عدالت میں کیسے جایا جائے۔ درحقیقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ چلا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدنے یقین دلایا کہ وہ نجم سیٹھی سے جلد ملاقات کرائیں گے تاکہ وہ اپنا معاملہ ان کے سامنے پیش کر سکیں لیکن اگلے ہی روز کرکٹ بورڈ نے بیان داغ دیا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نے بھی ان سے معافی مانگنے کی بات کی ہے جو سمجھ سے باہر ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اپنی گندگی صاف کرنے کے لئے ان پر ملبہ گرا رہا ہے۔ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے صرف بیانات ہیں جن پر کارروائی کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزیدخبریں