پاک فضائیہ کے دو ائیر وائس مارشل کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی

Jul 06, 2013

اسلام آباد( آئی این پی ) پاک فضائیہ کے دو ائیر وائس مارشل کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ جمعہ کو جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے ائیر وائس مارشل محمد جمشےد خا ن اور ائیر وائس مارشل سہےل امان کو ائیر مارشل کے عہدے پرترقی دے دی۔ ائیر مارشل محمد جمشےد خان پاکستان ائیر فورس میں اپرےل1980 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے فائٹر سکواڈرن اور فائٹر ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔آپ ائےر ہےڈکوارٹرزمےں بطورڈائرےکٹرجنرل بھی تعےنات رہے۔ انھیںہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر مارشل سہےل امان نے پاکستان ائیر فورس میںنومبر1980 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اور فائٹر ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔آپ کمبیٹ کمانڈر سکول ،ائیر وار کالج اور کنگزکالج (لندن) سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ ائےر ہےڈکوارٹرزمےں بطورڈپٹی چےف آف ائےرسٹاف (ٹرےننگ )بھی تعےنات رہے۔ انھیںہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں