ہائیکورٹ: 62 نئے حج آپریٹرز کی سرکاری فہرست منسوخ، نئی تیار کرنے کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے حج کوٹہ کیس میں و فاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے مرتب کی گئی 62 نئے حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں کی فہرست منسوخ کرتے ہوئے نئی فہرست تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے گذشتہ روز کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو درخواست گذاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے میرٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے نئے ٹور آپریٹرز میں سے من پسند حج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ الاٹ کرنے سے متعلق فہرست جاری کی ہے جس سے میرٹ پر پورا اترنے والے حج ٹور آپریٹرز میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے۔ نئے ٹورز آپریٹرز نے سرکاری خرچ سے کہیں کم حج کرونے کی پیشکش کی تھی۔ شاید اسی لئے وزارت ان سے ناراض ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا وزارت مذہبی امور میرٹ پر نئی لسٹ تیار کرے۔ حج سستا کرکے حکومت عوام کی دعائیں لے۔ حج عوام کی استطاعت کے مطابق ہوگا تو کریڈٹ اور ثواب حکومت کو جائے گا، مزید کارروائی 9 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...