رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 جولائی کو ہوگا سعودی عدالتی کونسل کی شہریوں سے 8 تاریخ کو چاند دیکھنے کی اپیل

کراچی+جدہ (این این آئی+آئی این پی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 9 جولائی کو کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہونگے۔ چاند کا حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کریں گے۔علاوہ ازیں سعودی عدالتی کونسل نے شہریوں سے 8جولائی کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔ اگر چاند نظر آئے تو قریبی عدالت میں رپورٹ کریں، دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ فلکیات نے 8جولائی کے بجائے 9 جولائی کو سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن