فیصل آباد (نمائندہ خصوصی/نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں نفسیات کے ڈاکٹر نے علاج کیلئے آنیوالی نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواءکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ڈاکٹر کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے وہ اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ علاج کیلئے سول ہسپتال گئی تھی جہاں ڈاکٹر نے اسے علاج کیلئے کسی دوسری جگہ جانے کیلئے کہا اور نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر سول لائنز پولیس نے ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈاکٹر نے مقامی عدالت سے 9 جولائی تک ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے۔