وزیراعظم نے کانفرنس کیلئے رابطوں کی ذمہ داری نثار کو سونپ دی: وزیراطلاعات

وزیراعظم نے کانفرنس کیلئے رابطوں کی ذمہ داری نثار کو سونپ دی: وزیراطلاعات

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 12 جولائی کی کانفرنس کی کامیابی کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی قیادت کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو سونپ دی ہے وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران معاہدے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں خوشحالی کے نئے دور کی نوید ثابت ہوں گے۔ لاہور رو انگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے 12 جولائی کو تمام سیاسی قیادت کو مشاورت کی دعوت دی ہے تاکہ دہشت گردی، افغانستان میں امن عمل‘ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد کی صورتحال، بلوچستان میں امن وامان اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے قومی پالیسی تشکیل دی جاسکے۔ وزیراعظم کا موقف تھا کہ چین کے ساتھ معاہدوں پر عملدرآمد کی صورت میں پاکستان حقیقی معنوں میں ایشیائی ٹائیگر بن جائے گا۔ پاکستان چاہتا ہے کہ چین خنجراب سے گوادر تک موٹروے اور ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے میں مدد دے یہ منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کیلئے زندگی موت کی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان اور ہمسایہ ممالک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں، چین نے پہلے بھی پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے توقع ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کا تعاون جاری رہے گا۔
پرویز رشید

ای پیپر دی نیشن