لندن (بی بی سی اردو) سکیورٹی کمپنی بلیو بکس نے ایک ایسا ’ماسٹر کی‘ دریافت کی ہے جس کی مدد سے سائبر چور اینڈرائڈ کے کسی بھی فون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ایسا بگ ہے جس کی مدد سے سائبر حملہ آور اپنی مرضی سے ہدف بنائے گئے فون کو استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ فون سے ڈیٹا چرا سکتے ہیں، اس فون پر کی جانے والی گفتگو کو خفیہ طور پر سن سکتے ہیں اور فون کو جنک یا بےکار پیغامات بھیجنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
اینڈرائڈ فون تک رسائی کے لئے ”ماسٹر کی“ . دریافت
Jul 06, 2013