قومی بچت سکیموں میں ڈیڑھ لاکھ سے کم سرمایہ کاری پر چھوٹ ختم‘پنشنرز، بیواﺅں، بزرگ شہریوں کے منافع پر ٹیکس نہیں لگے گا: ڈی جی

قومی بچت سکیموں میں ڈیڑھ لاکھ سے کم سرمایہ کاری پر چھوٹ ختم‘پنشنرز، بیواﺅں، بزرگ شہریوں کے منافع پر ٹیکس نہیں لگے گا: ڈی جی

Jul 06, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) ڈی جی نیشنل سیونگز ظفر شیخ نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کی قومی بچت کی سکیموں میں 380ارب کی سرمایہ کاری ہوئی۔ پنشنرز، بیواﺅں، بزرگ شہری سکیموں کے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں۔ پنشنرز، بیواﺅں اور بزرگ شہری والی سکیموں کے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگے گا۔ قومی بچت سکیموں میں ڈیڑھ لاکھ سے کم سرمایہ کاری پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی، اب چھوٹی سے چھوٹی سرمایہ کاری کے منافع پر بھی 10 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔ اس سے قبل قومی بچت سکیموں پر ڈیڑھ لاکھ تک کی سرمایہ کاری کے منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہوتا تھا۔ حکومت نے یکم جولائی سے یہ چھوٹ ختم کردی ہے۔ یکم جولائی 2013 ءسے پہلے کی گئی سرمایہ کاری بھی نئے قانون کی زد میں آئیں گی۔
ڈی جی نیشنل سیونگز

مزیدخبریں