”ایمنسٹی کا سزائے موت ختم کرنےکا مطالبہ شر انگیز ہے، مسترد کرتے ہیں“

Jul 06, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام پاکستان اور تحرےک ختم نبوت نے پاکستان میں سزائے موت ختم کرنے کے مسئلہ پر ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مطالبے کو شر انگےز قرار دےتے ہوئے مسترد کردےاہے ،مجلس احراراسلام پاکستان کے سےکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے نام پر کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کاپاکستانی حکومت سے سزائے موت ختم کرنے کا مطالبہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت ہے انہوں نے کہا کہ سزائے موت قرآنی و آسمانی تعلیمات میں مقرر کی گئی ہے تاہم کسی بیگناہ کو سزائے موت کا اسلامی قوانین میں ہر گز کوئی تصور نہیں۔ زرداری کا اقدام اسلامی قوانین کےخلاف تھاادھر ہیومن رائٹس فاﺅنڈےشن کے ترجمان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے 2008 ءمیں سزائے موت پرعملدرآمد روک دیا تھا۔

مزیدخبریں