وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ایماءپر قوم کو کڑوی گولی کھلائی: مولانا امجد خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) موجو دہ وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ قوم کو کڑوی گولی کھانی پڑے گی بالاخر انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر قوم کو گولی دے دی۔یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو اور جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے اپنے دور اقتدار میں قوم کو لالی پاپ بھی کڑوادیا تھا تو اس کا جواب عوام نے الیکشن میں دیا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے آگے بند باندھنا مشکل ہو جا ئے گاانہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو قوم کے لئے انتہائی خطر ناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صرف بجلی مہنگی ہو نے کو دیکھا جا ئے تو اس کے اثر ات ہر چیز پر مرتب ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن