سی این جی کٹ اور زندہ جانوروں کی درآمد پر پابندی ہٹانا حیران کن ہے: شیریں مزاری

اسلام آباد(ثناء نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے وفاقی حکومت کی جانب سے سی این جی کٹ اور زندہ جانوروں کی درآمد پر سے پابندی ہٹانے پر انتہائی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی آقائوں کی ایماء پر کئے گئے دونوں فیصلے عوامی مفادات سے وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کا واضح ثبوت ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  ملک میں گیس کی شدید قلت کے باوجود اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گیس کٹس کی درآمد پر سے پابندی ہٹانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔اسکے مستقبل میں ملک اور اس کے گھٹتے ہوئے قدرتی وسائل پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔  انہوں نے کہا امریکہ پاکستان کو زندہ جانور بیچنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔  چند برس قبل آسٹریلیا سے وہی بیمار بھیڑیں درآمد کی گئیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بیرونی دبائو پر کئے جانے والے دونوں فیصلوں سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی مفادات کی نگرانی میں یکسر کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔
شیریں مزاری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...