مانسہرہ(نوائے وقت رپورٹ)افغان مہاجر کے ہاتھوں ٹیکسی ڈرائیورکے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔مشتعل شہریوں نے مرکزی بازار میں افغان مہاجرین کی دکانوں کو آگ لگا دی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان مہاجر نے فائرنگ کر کے ٹیکسی ڈرائیورکو قتل کر دیا تھا۔ جس کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی۔
مانسہرہ ؍ مظاہرہ