خراب موسم : صدر ممنون حسین کے طیارے کو لاہور میں اتار لیا گیا

 لاہور ( این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے خراب موسم کے باعث صدر مملکت ممنون حسین کے طیارے کو لاہور میں اتار لیا گیا۔ صدر مملکت عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس آرہے تھے ۔ صدر مملکت ممنون طیارے کے لاہور میں اترنے کے بعد گورنر ہائوس پہنچ گئے جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انکا استقبال کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کا موسم ٹھیک ہوتے ہی صدر مملکت اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث ملتان اور کراچی سے اسلا م آباد جانے والی دیگر دو پروازو وںکو بھی لاہور ائیر پورٹ اترنے کی ہدایت کی گئی۔دریں اثناء صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کے مجموعی سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اہم قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا۔
اضافہ صدر ممنون طیارہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...