اٹلی بحران کا شکار یونان کی بدقسمتی میں اس کا مزید ساتھی نہیں رہیگا:اطالوی وزیراعظم ،یونان کی صورتحال پر جرمن چانسلر آج فرانسیسی صدر سے ملیں گے

روم (آن لائن+ اے ایف پی) اطالوی وزیراعظم میٹیو رینزی نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ان کا ملک قرضہ ملک بحران کا شکار یونان کی بدقسمتی میں اس کا مزید ساتھی نہیں رہے گا جیسا کہ تین یا چار سال قبل تھا۔ رینزی نے یونان کے اہم ریفرنڈم جو کہ ملک کے مالیاتی مستقبل اور حتی کہ یورو زون میں مقام کا تعین کر سکتا ہے‘ کے موقع پر اطالوی ٹیلی ویژن چینل ٹی جی 5 کو بتایا کہ ہمیں اٹلی کو یورپ کا بیمار شخص کہنا بند کرنا ہو گا کیونکہ اس میں زیادہ سچائی نہیں ہے۔رینزی کا کہنا تھا کہ اٹلی کو یونان کے مالیاتی مصائب کے نتائج سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اٹلی میں سامنے لائی جانے والی اصلاحات نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔دریں اثناء یونان کی مالی صورتحال پر غور کیلئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل آج فرانس کا دورہ کریں گی۔ وہ فرانسیسی صدر ہولاند سے ملاقات بھی کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن