روسی ریاست داغستان میں جھڑپ ، دو عسکریت پسند، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک

Jul 06, 2015

ماسکو (اے پی پی) روسی ریاست داغستان میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو عسکریت پسند اور ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز داغستان کے ضلع کزلیار کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔

مزیدخبریں