بنک ٹرانزکشن ٹیکس‘ کار ڈیلرز فیڈریشن نے بھی کل انجمن تاجران کی ہڑتال کی حمایت کر دی

Jul 06, 2015

لاہور (خبر نگار) کار ڈیلر فیڈریشن نے بنکوں کے ساتھ لین دین پر لگائے گئے ٹیکس پر کل انجمن تاجران لاہور کی ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ کار ڈیلر فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس شہزادہ سلیم کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں چیئرمین جیل روڈ چودھری ادریس‘ صدر مولانا شوکت علی روڈ شعیب خان اور صدر سمن آباد میاں آصف اور میاں جہانگیر‘ صدر ڈیفنس میاں سہیل صدر کوئنز روڈ نوید سخاوت اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر آج شام 6 بجے تک یہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو انجمن تاجران لاہور کی 7 جولائی کی ہڑتال میں شامل ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں