حکومت نے بنک ٹرانزیکشن ٹیکس فوری واپس نہ لیا تو شٹر ڈاؤن کر دینگے: فیروز پور روڈ بورڈ

Jul 06, 2015

لاہور (پ ر) انجمن تاجران پنجاب کے صدر اور انجمن تاجران فیروز پور روڈ بورڈ کے صدر چوہدری محبوب علی سرکی نے پنجاب بھر کے ہنگامی تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے 12 جولائی تک 0.6 فیصد بنکوں کی ٹرانزیکشن کے کالے قانون کو واپس نہ لیا تو آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے پلیٹ فارم سے 3 دن مسلسل شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گی اور تاجر برادری اس موقع پر کسی سیاسی پارٹی آلہ کار بن کر حکومت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی۔ تاجروں کا ملگ گیر وفد 8 جولائی کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں خواجہ محمد شفیق، میاں عبدالمنان‘ اجمل بلوچ و نعیم میر کی قیادت میں مذاکرات ہوں گے۔

مزیدخبریں