فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ تاجر بورڈ کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین میاں خلیل عبیر ہوا۔ ملک ذکی‘ میاں محمود احمد‘ ڈاکٹر محمد امین‘ عبدالرؤف بھٹی‘ محمد ارشد جاوید ڈار‘ میاں عارف‘ مجاہد اعوان‘ طاہر بھولا‘ عبدالرؤف نیازی کے علاوہ دیگر مارکیٹوں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 0.6 فیصد ٹیکس کے نفاذ سے کاروباری طبقہ پریشان ہے۔ میاں خلیل عبیر نے کہا کہ ٹیکس کا نفاذ ایک ظالمانہ طرزعمل ہے۔ حکومت اس ٹیکس کو فی الفور واپس لے بصورت دیگر تاجر راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔
حکومت بنک ٹیکس واپس لے: شاہدرہ تاجر بورڈ
Jul 06, 2015