سیچوان (نیٹ نیوز) چین کے صوبے سیچوان کی میان زھو جیل میں قید ایک قیدی نے اپنی محبوبہ کی طرف سے اظہار محبت کے پچاسویں خط کے بعد بالاآخر محبوبہ سے شادی کر لی۔ شاہو چنگ نامی خاتون نے اپنی محبت کے اظہار کیلئے پرانے طریقے کو اپنایا اور میان زھو جیل میں قید اپنے محبوب کو اپنی محبت کا یقین دلانے اور شادی کیلئے 50 چٹھیاں لکھ ڈالیں۔