لندن (اے پی پی) راجر فیڈرر، اینڈی مرے، ٹامس برڈیچ، کیرولین وزنیاکی، جلینا جانکووچ اور میڈیسن کیز نے ومبلڈن اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ عالمی نمبر دو پیٹرا کیویٹوا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ومبلڈن چیمپئن شپ کے تیسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر دو سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلیا کے سیم گروتھ کو 6-4 ، 6-4 ، 7-5 اور 6-2 سے شکست دی اور فائنل 16 میں جگہ بنائی۔ عالمی نمبر تین برطانیہ کے اینڈی مرے نے اٹلی کے آندریس سیپی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 6-2 ، 1-6 اور 6-1 سے ہرایا۔ عالمی نمبر چھ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ نے سپین کے پیبلو اینڈوجر کو 4-6 ، 6-0 ، 6-3 اور 7-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ ویمنز سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر پانچ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے اٹلی کی کمیلا جیورجی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-2 رہا۔ سربیا کی جلینا جانکووچ نے عالمی نمبر دو جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل 16 تک رسائی حاصل کی۔
راجر فیڈرر، اینڈی مرے، ٹامس برڈیچ اور کیرولین وزنیاکی ومبلڈن چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل
Jul 06, 2015