سا¶تھ ایشیئن گیمز اجلاس، پاکستانی عہدےدار بھارتی ویزے کے منتظر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ساوتھ ایشین گیمز کے 8 جولائی کو نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے حصول کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے در رکنی وفد کو بھارتی ویزے کا تاحال انتظار ہے۔ ویزا جاری ہونے کی صورت میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود بھارت جائیں گے۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی نئی انتظامیہ نے ساوتھ ایشین گیمز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ان گیمز کو رواں سال نومبر دسمبر میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کتنی گیمز اور کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کی رہائش و دیگر معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے 8 جولائی کو خصوصی اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق بھارتی ویزا کے حصول کے لیے درخواستیں پہلے سے جمع کرا رکھی ہیں۔ اگر کوئی تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ داری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پر عائد نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...