اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ 13600 پولنگ سٹاف الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہوگااور بڑی تعداد میں ووٹر ٹرن آوٹ بھی متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے پاس سکیورٹی کیلئے پہلے ہی ایف سی اور رینجرز موجود ہے۔