اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ 13600 پولنگ سٹاف الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہوگااور بڑی تعداد میں ووٹر ٹرن آوٹ بھی متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے پاس سکیورٹی کیلئے پہلے ہی ایف سی اور رینجرز موجود ہے۔
اسلام آباد‘ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج طلب کئے جانے کا امکان
Jul 06, 2015