اسلام آباد (اے پی پی) وزارت پانی و بجلی نے بجلی کے غیر ادا شدہ بلوں کی وصولی مہم تیز کرتے ہوئے ڈیفالٹرز کیلئے آخری موقع کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 30 ستمبر 2015ء تک ادائیگی نہ کرنے والوں کو نیب کے حوالے کیا جائے گا۔ 31 جولائی 2015ء تک بجلی کے بقایا جات کی ادائیگی پر 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔ 31 اگست 2015ء تک 25 فیصد جبکہ 30 ستمبر 2015ء تک 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔