نواز شریف کل ناروے کے دورہ پر جائینگے ’’تعلیم برائے ترقی‘‘ کے عنوان سے کانفرنس میں شریک ہونگے

Jul 06, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم نواز شریف کل سے ناروے کا دورہ کریں گے۔ ناروے کے وزیراعظم کی دعوت پر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف اوسلو میں ’’تعلیم برائے ترقی‘‘ کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم تعلیمی کانفرنس سے خطاب کے ساتھ ساتھ متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کے اپنے نارویجن ہم منصب سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ وہ ناروے کے ولی عہد یاکون ماگونس سے بھی ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے اس دورے سے دونوں ملکوں کی قیادت کو عالمی اورعلاقائی امور پر دو طرفہ بات چیت کے مواقع میسر آئیں گے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مزیدخبریں