ایم کیو ایم کے معاملے میں ’’را‘‘ کے ساتھ ایم آئی سکس بھی شامل ہو سکتی ہے: میجر جنرل (ر) اطہر عباس

Jul 06, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے موقع کی تلاش میں رہتا ہے، ایم کیو ایم کے معاملہ میں ’’را‘‘ کے ساتھ ساتھ ایم آئی سکس بھی شامل ہو سکتی ہے، ایم کیو ایم کے معاملہ میں ایم آئی سکس بھی اتنی ہی ملوث ہے جتنی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ دونوں نے مل کر کھیل کھیلا لیکن دونوں کھیل ضرور کھیل رہے ہیں ایم آئی سکس کافی عرصہ سے برطانیہ میں بیٹھی ایم کیو ایم قیادت کی ڈوریاں کھینچ رہی ہے، اطہر عباس کا کہنا تھا کہ اگر میڈیا ٹرائل سے بچنا ہے اور رائے عامہ اپنے حق میں کرنی ہے تو ایم کیو ایم میڈیا پر آ کر الزامات کو یکسر مسترد کرے اور اپنی صفائی پیش کرے۔

مزیدخبریں