اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری عید الفطر پاکستان میں منائیںگے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عنقریب پاکستان واپس آرہے ہیں۔ وہ پارٹی کی تنظیم سازی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے علاوہ عید بھی پاکستان میں منائیں گے۔ اس سلسلے میں جب پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر درست ہے۔