33 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں 33 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ڈاکوؤں نے نواب ٹائون کے حسن کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر10 لاکھ روپے جبکہ شفیق آباد میں رحمان کے گھر سے 7 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ڈاکوؤں نے فیصل ٹاون ڈی بلاک میں مبشر سندھو اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے، اقبال ٹاؤن راوی بلاک کے قریب عبدالجبار کی فیملی سے3 لاکھ روپے، سندر ملتان روڈ پر ماجد اور ا س کی فیملی سے2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے اسلام پو رہ تاج کمپنی سٹاپ کے سامنے نعیم سے مو ٹر سائیکل، مو بائل فون اور ہزاروں روپے نقدی، کا ہنہ کے علاقہ گجو متہ میں حاجی رحمت علی کے بیٹے سے موٹر سائیکل، مو بائل اور 16ہزار، اچھرہ پیر غازی روڈ پر گلریز سے86 ہزاراور موبائل، بادا می باغ قذ افی کا لونی میں مقصود سے65ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ٹائون شپ بی ون میں افتخار کی دکان سے3لاکھ روپے مالیت جبکہ شمالی چھائونی میں علی شان کی موبائل شاپ سے2لاکھ روپے کی نقدی و سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے لٹن روڈ سے راحیل، نواب ٹائون سے مدثر، ڈیفنس اے سے قاسم ڈیفنس بی سے ڈاکٹر علی چیمہ، اچھرہ سے عابد کی کاریں جبکہ مسلم ٹاؤن سے بلال، گلشن راوی سے تنویر، ساندہ سے رشید، نواں کو ٹ سے علی گوہر، چوہنگ سے جاوید اقبال، فیکٹری ایریا سے ملک اصغر، شاہدرہ سے سلمان، فیصل ٹائون سے ابراہیم، سمن آباد سے راشد، لو ہاری سے عمران، اکبری سے شہباز، ہنجروال سے منظور، اچھرہ سے رفیق، سول لائن سے راحت، شاد مان سے مراد کی موٹر سائیکلیں چو ری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے پولیس نے زیر حراست ڈاکو کو فائرنگ کر کے ’’پار‘‘ کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہوںنے ناکے پر ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا ا شارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ اہل علاقہ نے بتایا ہے مبارک نامی شخص کے جنرل سٹور میں 3 ڈاکوؤں نے گھس کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے تھے جن میں سے پولیس نے ایک ڈاکو پکڑ لیا تھا۔ پولیس نے نے زیر حراست ملزم کوتھا نے لے جانے کی بجائے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور پھر اسے پولیس مقابلے کا رنگ دیدیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...