لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے ریاض فتیانہ کو تحریک انصاف ہیومن رائٹس کمشن کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ تحریک انصاف کے سینٹرل آرگنائزر جہانگیر ترین نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ عثمان خواجہ سیکرٹری ہیومن رائٹس کمشن ہونگے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے قائم الیکشن کمشن کے چیف تسلیم نورانی نے قیصر عباس شاہ کو اسسٹنٹ سیکرٹری الیکشن کمشن مقرر کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز قیصر عباس شاہ کو بطور اسسٹنٹ سیکرٹری الیکشن کمشن مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔