وزیرآباد: گلی میں بیٹھنے پر دیور نے ڈنڈے کے وار کرکے بھابی کو مار ڈالا

وزیر آباد (نامہ نگار)گلی میں بیٹھنے کی رنجش پر دیور نے ڈنڈے کے وار کرکے بھابی کو جان سے مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ میاں صاحب کے رہائشی خادم حسین کی بیوی روبینہ بی بی گھر کے دروازے میں بیٹھی تھی اس کے دیور شوکت علی نے گلی میں بیٹھنے سے منع کیا تو دونوں کا جھگڑا شروع ہو گیا۔ شوکت علی نے طیش میں آکر قریب پڑا ہوا ڈنڈا اٹھا کر ریحانہ بی بی کے سر میں دے مارا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ مضروبہ کوابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی۔ قاتل شوکت علی نے تھانہ صدر وزیر آباد پیش ہو کر خود ہی گرفتاری دے دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...