خیبر پی کے ‘ سرکاری سکولوں میں دی گئی کتابیں کباڑئیے کو فروخت ہونے کا انکشاف

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں حکومت خیبر پی کے کی طرف سے سرکاری سکول کے طلباء و طالبات کیلئے فراہم کی گئی کتابیں کباڑئیے کو فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک سرکاری سکول کے پرنسپل نے مبینہ طور پر 18 من کتابیں کباڑئیے کو فروخت کردیں۔ کتابوں پر انگریزی زبان میں "Not for Sale" لکھا ہوا ہے۔ ادھر وزیرتعلیم عاطف نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی جو تین روز میں رپورٹ پیش کریگی۔ اے ایس پی گلبہار عمران نے بتایا کہ کباڑئیے کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کتابیں ایک سے پانچویں جماعت کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...