گلگت (آئی این پی) گلگت بلتستان کی 7رکنی کابینہ آج گلگت میں حلف اٹھائے گی، گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے گورنر گلگت بلتستان اور نو منتخب وزیر اعلیٰ کی طرف سے ممکنہ وزراء کی فہرست منظور کی تھی۔ پہلے مرحلے پر خاتون سمیت 7وزراء پر مشتمل کابینہ سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام اضلاع کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کابینہ میں مزید توسیع کی جائے گی۔
گلگت بلتستان کی 7رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی
Jul 06, 2015