کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے سرکاری سکولوں کو حکومت کی توجہ کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت یہ کام نہیں کریگی تو سول سوسائٹی کو ان اسکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں صرف سماجی شعبے کیلئے کام کررہی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گارڈن میں ایس این بی فاطمہ گرلز سکول اور پاکستان ریلوے سکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کیساتھ ملکر تعلیم کے شعبے میں بہتری کیلئے کام کررہی ہیں، سول سوسائٹی آگے آئے۔
میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سماجی شعبے کیلئے کام کررہی ہوں: ریحام
Jul 06, 2015