بھارت، میگا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے ٹی وی رپورٹر کو زہر دیکر مار دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے میڈیکل کالج میں داخلوں سے متعلق بڑے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے ٹی وی رپورٹر کو زہر دیکر قتل کردیا گیا جبکہ کالج کے ڈین کی بھی نئی دہلی کے ہوٹل میں پراسرار موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں نیتاجی سبھاش چندربوس میڈیکل کالج میں کروڑوں روپے کا کرپشن سکینڈل جو ’’میاپن سکینڈل‘‘ کے نام سے بھارتی میڈیا کی خبروں میں گردش کررہا ہے، سامنے آیا۔ کروڑوں روپے لے کر نالائق طلبا کے داخلے میڈیکل کالج میں کردیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس سکینڈل میں ریاستی حکمران جماعت بی جے پی کے وزراء ارکان اسمبلی ملوث ہیں اور یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میاپن سکینڈل سے جڑے 40 کرداروں کی حالیہ عرصے میں پراسرار اموات ہوئیں۔ ’’آج تک‘‘ ٹی وی کے رپورٹر اکشے سنگھ کو معاملے کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کیلئے ٹی وی چینل انتظامیہ نے نئی دہلی سے جبل پور بھجوایا تھا۔ اکشے سنگھ نے سکینڈل کی ملزمہ نمرتا دھامر کے اہل خانہ کا انٹرویو کرنے ان کے ضلع جھابوا آیا اور انٹرویو کے بعد اکشے سنگھ کی طبیعت خراب ہوئی اس کے ناک منہ سے خون بہنے لگا اور وہ 2 ہسپتالوں سے ریفر کئے جانے کے بعد گجرات کے ہسپتال تک پہنچتے پہنچتے دم توڑ گیا۔ واضح رہے سکینڈل کی ملزمہ نمرتا دھامر کی نعش ریلوے ٹریک پر پڑی پائی گئی۔ سبھاش چندر بوس میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر ارون شرما جو کالج کی طرف سے سکینڈل کی تحقیقات کررہے تھے گزشتہ روز نئی دہلی کے ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔ ان کے دوست اور کالج کے سینئر استاد ڈاکٹر ڈی کے شکلے بھی اپنی کوٹھی میں چند روز قبل پراسرار طور پر جل کر ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء ٹی وی رپورٹر اکشے سنگھ کی آخری رسومات نئی دہلی میں ہوئیں جن میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی شرکت کی۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو فون کرکے صحافی اکشے سنگھ کی پراسرار موت کی مکمل جانچ کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...