سری نگر (کے پی آئی) غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے آزاد کشمیر کے دس سالہ بچے کو بھارتی حکام نے واپس کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے اٹھمکام علاقے سے گذشتہ دنوں ایک 10سالہ بچے سمیر احمد کیانی نے راستہ بھول کر ایل او سی عبور کر لی تھی۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مذکورہ بچے کو2 دنوں تک پولیس نے اپنی تحویل میں رکھا۔ گزشتہ روز بچے کو آزاد کشمیر حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
دس سالہ بچے نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرلی بھارتی حکام نے واپس کر دیا
Jul 06, 2015