کوئی ملک فوجی اخراجات کے حوالے سے امریکہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا: امریکی جریدہ

واشنگٹن( صباح نیوز)دنیا میں کوئی ملک فوجی اخراجات کے حوالہ سے امریکہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا تاہم جب مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے فوجی بجٹس کا جائزہ لیا جائے گا تو صورت حال مختلف دکھائی دیتی ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق 2014ء میں امریکہ کے فوجی اخراجات کا حجم 571ارب ڈالر رہا اس کا قریب ترین حریف چین تھا جس کے فوجی اخراجات 129ارب 40کروڑ ڈالر رہے لیکن اگر مجموع قومی پیدا وار کے تناسب سے فوجی بجٹ کا جائزہ لیا جائے تو سعودی عرب اس فہرست میں پہلے نمبر پر آتا ہے اس نے گزشتہ سال اپنے فوجی بجٹ میں 17فیصد اضافہ کیا ہے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیش ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تخمینہ کے مطابق سعودی افواج کے اخراجات ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا 10.4فیصد ہیں۔ اس کے برعکس امریکہ کے فوجی اخراجات اس کی مجموعی قومی پیدا وار کے صرف 3.5فیصد کے برابر ہیں چین میں یہ شرح اور بھی کم ہے جہاں فوجی اخراجات کا تناسب ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا صرف 2.1فیصد ہے۔ اسرائیل نے 2014میں اپنی مسلح افواج پر 23ارب ڈالر خرچ کیے ۔ روس نے 2014میں اپنی مجموعی قومی پیداوار کا 4.5فیصد فوج پر خرچ کیا۔ بجٹ اعدادوشمار کے مطابق اس سال روس نے اپنے فوجی اخراجات میں نمایا ں اضافہ کیا جو اس کے سرمایہ مجموعی قومی پیدوار کے 9فیصد سے زائد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...