سڈنی (سپورٹس ڈیسک) برنارڈ ٹامک کو آسٹریلوی ٹینس ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا وہ ڈیوس کپ کے کوارٹر فائنل میں قازقستان کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے انہوں نے گزشتہ دنوں ٹینس آسٹرییا کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر عہدےداروں پر تنقید کی تھی ٹینس آسٹریلیا کے صدر سٹیوہیلی ٹامک نے نازیبا زباں استعمال کی تھی ان کا روئیہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ملکی احترام کا خیال نہیں رکھا لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن کو رد کیا جا چکا ہے ان پر ڈیوس کپ میں پابندی کافی نہیں ہے آسٹریلیا اور قازقستان کے دوران ڈیوس کپ ٹائی کا کوارٹر فائنل 17 سے 19 جولائی تک آسٹریلیا میں کھیلا جائیگا کینگروز کی ٹیم میں سٹین ہویٹ، نک کرجیسٹس اور تھانسی کو کیناکس کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
فیڈریشن پر تنقید: آسٹریلوی ٹینس سٹار برنارڈ ٹامک ٹیم سے ڈراپ
Jul 06, 2015