لاہور(نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 بچے، ایک خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ غازی آباد کے علاقہ میں لال پل پر گزشتہ روز 8 سالہ علی اپنے 9 سالہ دوست امتیاز کے ساتھ سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکڑ ماردی جس سے دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا جارہا تھا علی راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا جبکہ امتیاز کی حالت تشویشناک ہے۔شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے 5 افراد کوٹائروں تلے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک خاتون 35 سالہ شریفاں بی بی ہلاک علی وغیرہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مغلپورہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار سوار نے راہگیر 22 سالہ سلطانہ کو ٹائروں تلے کچل کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کوٹکر مار دی جس سے ڈیڑھ سالہ بچی ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ ہمددر چوک کے قریب جاوید مسیح کی بیو ی اپنی ڈیرھ سالہ بچی مہراب کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشے پر جا رہی تھی تیز رفتار ٹرک نے رکشے کو ٹکر مردہ دی جس سے بچی اسکے ہاتھ سے چھوٹ کر سٹرک پر جا گری، سٹرک پر بچی کا سر لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ رکشے میں بیٹھے ہوئے دیگر 4 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ ورثا ء کی طرف سے کسی قسم کی کارروائی نہ کرانے کی درخواست پر پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔