وزیراعظم ملکی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں: شیخ آفتاب

Jul 06, 2015

حضرو (اے پی پی) وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ملکی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) اٹک کے سینئر نائب صدر سلیم شہزاد کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ آفتاب نے کہا کہ نواز شریف حکومت کے حالیہ 2سالوں کے دوران ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ۔

مزیدخبریں