گوجرانوالہ (نوائے وقت نیوز) گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا انجن نہر سے نکال لیا گیا جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ گوجرانوالہ کے ہیڈ چھناواں پل ٹرین حادثے کے چوتھے روز بھی ریلیف آپریشن جاری رہا۔ جاری آپریشن میں نہر لوئر چناب سے انجن اور تمام بوگیوں کو نکال لیا گیا۔ دوسری طرف تحقیقاتی ٹیمیں بھی اپنے کام میں مصروف ہیں اور حادثے کی اصل وجہ کا پتہ چلانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹرین حادثہ کو 72گھنٹے سے زائد گزر گئے تاہم تحقیقاتی رپورٹ تاحال تیار نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا تھا کہ 72گھنٹے میں حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ جائے گی۔