بھارت کے پاس کشمیر پر پاکستان حریت کانفرنس سے مذاکرات بڑھانے کے سوا چارہ نہیں، را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کا اعتراف

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سابق سربراہ اے ایس دلت ے کہا ہے کہ بھارت کے پاس کشمیر پر حریت کانفرنس اور پاکستان سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے واجپائی کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر برجیش مشرا کا حوالہ دیا اور کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ اپنا مستقل تنازعہ ختم کرنا ہوگا۔ برجیش مشرا نے مجھ سے کہا کہ یا تو ہمیں کشمیر میں آگے بڑھنا ہوگا یا پھر ہمیں اس مسئلہ کو مستقل طور پر پاکستان کے ساتھ حل کرنا ہے۔ واجپائی دور میں حریت رہنماﺅں کے ساتھ بھارتی حکومت کی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے ”را“ کے سابق سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو کشمیر کے مسئلہ پر آگے بڑھنا چاہئے اور ایسا نہ کرنے کا ان کے پاس کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں تعلقات بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کو ملکر کام کرنا اور آپس میں رابطے بڑھانے ہوں گے۔
سابق سربراہ ”را“

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...