کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے

کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پرنامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے پولیس اہلکار سمیت تین افراد کوقتل کردیا،فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں،پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،پولیس حکام کےمطابق واقعے میں ملوث حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن