ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ تین کروڑ 9لاکھ ڈالر کے ساتھ باکس آفس پرچھائی رہی اور مجموعی طور پر چھپن کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کا بزنس سمیٹ چکی ہے۔ ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی ہالی وڈ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم مجموعی بزنس کے حوالے سےچوتھی بڑی فلم قرار پائی ہے۔ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آؤٹ نے بھی اس ہفتے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ تین کروڑ ڈالر کما کر باکس آفس پر دوسری پوزیشن سنبھال لی اور چار ہزار سے زائد سینما گھروں سے مجموعی طور پر تئیس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ادھر اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ٹرمنیٹر جینیسز 2کروڑ 87لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔