اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دھماکوں پر پوری قوم افسردہ ہے۔ پوری قوم کی طرف سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کیلئے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم اور صدر نے سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کیلئے حرمین شریفین سے زیادہ مقدس مقام کوئی نہیں۔ حرمین شریفین کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی گئی‘ ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہرممکن کردار ادا کریں گے۔