لاہور (خبر نگار) پاکستان پر طویل ترین عرصہ اقتدار میں رہنے والے جنرل ضیاء الحق کے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز ملک بھر میں پیپلزپارٹی نے یوم سیاہ منایا۔ جنرل ضیاء الحق نے 5 جولائی 1977ء کو پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرکے مارشل لاء لگا دیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے زیراہتمام یوم سیاہ پر سیمینار اور ملک بھر میں پیپلزپارٹی مظاہرے کئے گئے۔