سعودی عرب میں بم دھماکے کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں رسوائی ملے گی: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں بم دھماکوں کے مجرموں کو دنیا اور آخرت دونوں میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ بدترین انجام سے دوچار ہوں گے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مدینہ منورہ جیسے مقدس مقام پر آگ اور خون کا کھیل کھیلنے والوں نے اپنے اس گھنائونے فعل سے روئے زمین پر بسنے والے ہر مسلمان کی روح کو زخمی کیا ہے۔ مدینہ منورہ دو ارب مسلمانوں کی عقیدتوں اور محبتوں کا محور و مرکز ہے اور اس مقدس شہر کی حرمت اور تقدیس کے خلاف ہر سازش کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ شہباز شریف نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کو ٹیلی فون کر کے سعودی عرب کے شہروں مدینہ منورہ، جدہ اور قطیف میں دھماکوں کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی اور دھماکوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان دھماکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور یہ حملے امت مسلمہ پر حملوں کے مترادف ہیں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور میئر استنبول قادر توپباش کو بھی ٹیلی فون کیا اور استنبول میں اتاترک ایئر پورٹ پر دھماکوں کی شدید مذمت کی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں، نوجوانوں کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر طرح کے وسائل دے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔ پولیس امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...