ٹاؤنٹین (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سمر سیٹ کے درمیان تین روزہ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوگیا۔486رنز کے تعاقب میں سمر سیٹ کی ٹیم 8وکٹ پر258رنز بنا سکی۔یاسر نے چار راحت نے دوشکار کئے ‘دوسری اننگز میں ٹریسکو تھک نے شاندار سنچری سکور کی۔پاکستان نے اظہر علی کی سنچری کی بدولت دوسری اننگز میں236رنزچار وکٹوں پر اننگز ڈیکلیئر کردی ۔ قبل ازیں پاکستانی باؤلنگ اٹیک نے سمرسیٹ کی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں۔ 359 رنز کے جواب میں پوری ٹیم 128 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد عامر، سہیل خان 3,3،یاسر شاہ اور راحت علی 2,2 شکار کئے۔
پاکستان اور سمر سیٹ کے درمیان سہ روزہ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم
Jul 06, 2016