پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف عیدالفطر کی نماز وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ ادا کی ۔ انہوں نے اگلے مورچوں پرموجود جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔
نماز عید کے بعد آرمی چیف جوانوں میں گھل مل گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لئے جوانوں کے بلند حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے گھروں سے دور سرحدوں پر رہنا پاک فوج کی روایت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے گزشتہ سال بھی عید جوانوں کے ساتھ منائی تھی۔