”انتخابی فہرستوں میں ووٹروں کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 340 درج“

Jul 06, 2017

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان میں انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 340 ہو گئی جن میں 5 کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار 406 مرد اور 4 کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار 934 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں ووٹروں کی کل تعداد 5 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزار 797 ہے جن میں 3 کروڑ 13 لاکھ ایک ہزار 706 مرد اور 2 کروڑ 45 لاکھ 19 ہزار 91 خواتین شامل ہیں۔ سندھ میں کل ووٹروں کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار 582 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 45 ہزار 64 جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 91 لاکھ 99 ہزار 518 ہے۔ خیبرپختونخوا میں کل رائے دہندگان کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ 16 ہزار 383 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 80 لاکھ 7 ہزار 144 جبکہ خواتین کی تعداد 60 لاکھ 9 ہزار 239 ہے۔ بلوچستان میں کل ووٹرز کی تعداد 37 لاکھ 2 ہزار 362 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ 37 ہزار 41 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 65 ہزار 321 ہے۔ اسلام آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 606 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 491 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 115 ہے۔ فاٹا میں ووٹرز کی کل تعداد 21 لاکھ 42 ہزار 610 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 13 لاکھ 32 ہزار 960 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 9 ہزار 650 ہے۔ واضح رہے کہ 2013ءکی انتخابی فہرستوں میں درج ووٹرز کے مقابلہ میں 2017ءمیں اب تک ووٹروں کی تعداد میں ایک کروڑ 8 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں