"رسجا"میں دھڑے بندی کے خاتمے کےلئے پانچ رکنی یونیفیکیشن کمیٹی تشکیل

Jul 06, 2017

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن "رسجا"کے دونوں گروپس نے دھڑے بندی کے خاتمے پر اصولی اتفاق کرتے ہوئے پانچ رکنی رسجا یونیفیکیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن کے دونوں گروپس سے مشاورت اور رضا مندی کے بعد سینئر سپورٹس جرنلسٹس پر مشتمل پانچ رکنی یونیفیکیشن کمیٹی کی منظوری دی گئی جنہیں رسجا ممبر زکی حتمی لسٹ مرتب کرنے اور مستقبل کا لائن آف ایکشن مرتب کرنے کا مکمل اختیار دیا گیا ہے ۔ پانچ رکنی یونیفکیشن کمیٹی میں عبد المحی شاہ ، شہریار خان ، فہیم انور خان ، افضل جاوید اور عامر بشیر شامل ہیں جبکہ رسجا کے دونوں گروپس کے صدور اور سیکرٹریز جن میں ایاز اکبر یوسف زئی ، محسن علی ، شاکر عباسی اور محسن اعجاز شامل ہیں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن کی یو نیفکیشن کیلئے پانچ رکنی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں سپورٹس جرنلسٹوں کو درپیش پیشہ وارانہ مسائل کے حل کیلئے ملکر آگے بڑھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے

مزیدخبریں